اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ریلی کے لئے ڈائیورژن پلان جاری

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ریلی کے لیے ڈائیورژن پلان جاری کر دیا ۔اسلام آباد پولیس نے ریلی کے سلسلے میں نواز چوک سے فیصل ایونیو آنے اور جانے والی ٹریفک کے لیے روڈ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

زیرو پوائنٹ سے فیصل ایونیو جانے والے شہری ایف-8 سروس روڈ اور پروین شاکر روڈ استعمال کریں۔فیصل چوک سے زیرو پوائنٹ جانے والے شہری پروین شاکر روڈ اور ایف-8 سروس روڈ اختیار کریں۔نواز چوک سے ایف-7 جانے والے شہری ایف-7 سروس روڈ استعمال کریں۔ترجمان کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے مزید ٹریفک اپ ڈیٹس ایف ایم 92.4 پر فراہم کی جارہی ہیں۔اسلام آباد پولیس عوام سے تعاون کی اپیل کرتی ہے۔