کمشنر ملتان کی زیر صدارت اجلاس،شیرشاہ تا جلال پور پیروالا موٹروے کھولنے کا فیصلہ

جمعرات 9 اکتوبر 2025 16:25

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) کمشنرآفس ملتان میں موٹروے بحالی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر عامر کریم خان نے کی،اس میں ڈی آئی جی موٹروے پولیس ڈار علی خٹک، ایس ایس پی محمد سرفراز،ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو،این ایچ اے، محکمہ انہار،ایس این جی پی ایل، ہائی ویزاورپاک فوج کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شیرشاہ تاجلال پور پیر والا 78 کلومیٹرموٹروے سیکشن کو ٹریفک کے لیےکھول دیا جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیاجا سکے۔کمشنر نے بتایا کہ جلال پور پیروالاسے ہائی وے روڈپرڈائیورشن قائم کی گئی ہے اورٹریفک کو جلال پور پیروالا سے لودھراں روڈ کے ذریعے رواں دواں رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کومدنظررکھتے ہوئے موٹروے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس کے باقی متاثرہ حصوں پر بحالی اور تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی۔