مظفرگڑھ پولیس ہیلپ لائن 15 پر قتل کی جھوٹی اطلاع دینے والا شہری گرفتار

جمعرات 9 اکتوبر 2025 16:25

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) پولیس ہیلپ لائن 15 پر قتل کی جھوٹی اطلاع دینے والا شہری گرفتار کر کےمقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع کے مطابق لیہ کے تھانہ چوک اعظم کی حدود میں قتل کی جھوٹی اطلاع پر لیہ ہولیس کی دوڑیں لگ گئیں، چوک اعظم کے وارڈ نمبر 3 کے رہائشی ریحان چھٹہ نے 15 پر قتل کی اطلاع دی،کالر کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو اطلاع جھوٹی نکلی،پولیس نے جھوٹے کالر کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر دیا،تھانہ چوک اعظم کے ایس ایچ او محمد ندیم نے کہا ہے کہ جھوٹی اطلاع دینا جرم ہے،مذاق نہیں وقت کا ضیاع ہے،پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے اصل حقیقت سامنے لا دی ہے،کالر کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے،شہری جھوٹی کالوں سے گریز کریں،ورنہ انجام بھگتنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :