بغیر منظوری نقشہ جات غیرقانونی تعمیرات اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف بلدیہ کی کاروائیاں جاری ہیں،چیف آفیسر

جمعرات 9 اکتوبر 2025 16:25

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر لیہ ملک محبوب اقبال ہنجرا کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی لیہ کی بغیر منظوری نقشہ جات غیرقانونی تعمیرات اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف آفیسر بلدیہ لیہ چوہدری ارسلان احمد کے مطابق انفورسمنٹ انسپکٹر چوہدری محمد ارشد کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر غیر قانونی تعمیرات روکی گئیں، متعدد کو نوٹسز جاری کئے گئے،اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بار بار وارننگ کے باوجود قوانین کی خلاف ورزیاں جاری تھیں،انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور ٹیکس چوروں کے خلاف بلدیہ کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،شہری نقشہ جات کی منظوری اور ٹیکس بروقت ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :