برازیل،خوبصورت نظر آنے کی خواہش انفلوئنسر کی جان لے گئی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 17:45

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) برازیل کے معروف فیشن انفلوئنسر ادائر مینڈس ڈترا جونیئر جو سوشل میڈیا پر جونیئر ڈترا کے نام سے جانے جاتے تھے، مبینہ طور پر کاسمیٹک سرجری کے بعد پیچیدگیوں کے باعث 31 برس کی عمر میں چل بسے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ اپنی موت سے کچھ عرصہ قبل جونیئر ڈترا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں نے مارچ میں معروف سرجن فرنانڈو گاربی سے ایک کاسمیٹک پروسیجر کروایا تھا جس کے بعد انفیکشن کا سامنا کرنا پڑا۔