اوباما کو کچھ نہ کرنے پر بھی نوبل امن انعام ملا، میں نے 8 جنگیں ختم کروائیں، ٹرمپ

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:21

اوباما کو کچھ نہ کرنے پر بھی نوبل امن انعام ملا، میں نے 8 جنگیں ختم کروائیں، ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما پر تنقید کرتے ہوئے دعوی کیا کہ انہیں کچھ نہ کرنے کے باوجود نوبل امن انعام ملا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اوباما امریکا کے اچھے صدر نہیں رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 8 جنگیں ختم کروانے کا حوالہ دیتے ہوئے اصرار کیا کہ وہ انعامات کے حصول کیلیے نہیں بلکہ اپنے مقاصد کیلیے کام کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ باراک اوباما کو ان کی صدارت کے صرف چند ماہ بعد ہی نوبل امن انعام دیا گیا تھا، انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا۔اوباما کو انعام ملا جبکہ وہ خود نہیں جانتے کہ انہیں یہ کیوں دیا گیا لیکن وہ منتخب ہوئے۔ اوباما کو بالکل کچھ نہ کرنے کے باوجود مگر ملک کو تباہ کرنے کیلیے یہ انعام دیا گیا۔