امن کا نوبیل انعام ماریہ کورینہ جیت گئیں،ٹرمپ محروم رہ گئے

ماریہ کو وینزویلا میں جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے پر نوبیل انعام ملا،رپورٹ

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:23

امن کا نوبیل انعام ماریہ کورینہ جیت گئیں،ٹرمپ محروم رہ گئے
اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) امن کا نوبیل انعام ماریہ کورینہ کے نام رہا اور امریکی صدر ٹرمپ انعام لینے سے محروم رہ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امن نوبیل انعام کیاعلان کی تقریب اوسلو میں ہوئی ، جس میں امن کے نوبیل انعام کا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

امن کا نوبیل انعام ماریہ کورینہ کے نام ہوا، وینزویلا میں جمہوریت کی جدودجہد کرنے پر نوبیل انعام حاصل کیا، تاہم انعام 10دسمبر کو دیا جائے گا۔نوبیل امن کمیٹی کی جانب سینوبیل انعام کیلئی338نامزدگیوں پر غور کیا گیا ، نامزدگیوں میں صدر ٹرمپ بھی شامل تھے تاہم وہ محروم رہے۔