اہلسنت والجماعت یوسی 12 بلدیہ ٹاؤن کے سیکرٹری اطلاعات قاری انس معاویہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

قا ری انس معاویہ کشمیری کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے،علامہ اورنگزیب فاروقی ،مولانا رب نواز حنفی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 22:59

کرچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسی 12 بلدیہ ٹاؤن کے سیکرٹری اطلاعات قاری انس معاویہ کشمیری کو نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔یہ واقعہ اہلسنت والجماعت کے خلاف ایک کھلی دہشتگردی ہے۔ان خیالات کااظہارمرکزی صدر اہلسنت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی۔

قائدکراچی مولانا رب نواز حنفی، مولانا تاج محمد حنفی، مولانا سید محی الدین شاہ الحسینی، مولانا عبدالرافع شاہ بخاری،، ترجمان کراچی مولانا عمر معاویہ ودیگر علمائے کرام ورہنماوں نے کہاکہ قاری انس معاویہ کشمیری ایک مخلص، فعال اور نظریاتی کارکن تھے جنہوں نے ہمیشہ دعوتِ حق، تحفظِ ناموسِ صحابہ و اہلِ بیت، اور اہلسنت کے پیغام کو عام کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ اہلسنت والجماعت کے کارکنان اور رہنما کسی صورت خوفزدہ نہیں ہوں گے، ایسے بزدلانہ حملے ہماری جدوجہدِ حق کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ دشمنانِ اسلام سمجھ لیں کہ اہلسنت کی تحریک کو خونِ شہدا سے کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔رہنماں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ قا ری انس معاویہ کشمیری کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے،اور اہلسنت کے رہنماؤں و کارکنان کی جانوں کے تحفظ کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں۔