چیچہ وطنی، ڈی پی او ساہیوال کی پانچ مختلف مقامات پر کھلی کچہریاں

جمعرات 9 اکتوبر 2025 18:06

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کے براہِ راست حل کے سلسلے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان نے چیچہ وطنی سرکل کے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔یہ کھلی کچہریاں تھانہ غازی آباد کے علاقہ نور مارکی اڈا کھوئیاں، اللہ والی مارکی 68 موڑ، تھانہ صدر چیچہ وطنی کے علاقہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 16/11L،گورنمنٹ بوائز سکول 23/11Lاور تھانہ سٹی چیچہ وطنی کے علاقہ تاج محل میرج ہال چیچہ وطنی میں منعقد ہوئیں۔

(جاری ہے)

ان کھلی کچہریوں میں شہریوں، مقامی نمائندوں اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں نے پولیس سے متعلق اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست ڈی پی او ساہیوال کے سامنے پیش کیں۔ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان نے تمام درخواستوں کو بغور سنا اور موقع پر موجود افسران کو شکایات کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانا، انصاف کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنا اور عوامی اعتماد کو مستحکم رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :