صوابی ، پنچ پیرمیں زبانی تکرارپرفائرنگ ، نوجوان قتل

جمعرات 9 اکتوبر 2025 19:01

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) پولیس تھانہ صوابی کی حدود میں واقع گائوں پنچ پیر میں زبانی تکرار پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق ہدایت اللہ سکنہ پنج پیر نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ رات اپنے 28 سالہ بھانجے حارث الرحمن اور دوسرے بھانجے عاقل کے ہمراہ محلہ برلورے میں واقع سبزی دکان کے سامنے کھڑے بات چیت کررہے تھے کہ اس دوران اسلحہ آتشین سے مسلح مسمی روہیل نے آکر یکدم میرے بھانجے حارث الرحمن پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ، رپورٹ میں وجہ عناد یوں بیان کی گئی ہے کہ مقتول اور ملزم کے مابین ایک یوم قبل زبانی تکرار ہوئی تھی ، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے اور پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔