اوکاڑہ میں سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک،دو فرار

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:20

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) اوکاڑہ میں سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک،دو فرار ہو گئے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ذوالفقار عرف انتظار سکنہ موضع اکبر کے نام سے ہوئی، جو ڈکیتی، راہزنی، وہیکل چوری اور نقب زنی کے 39 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اس موقع پر پسٹل، گولیاں اور لاہور سے چوری ہونے والا لوڈر رکشہ برآمد کیا، جس کا مقدمہ تھانہ مغل پورہ لاہور میں درج پایا گیا،لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ انچارج سی سی ڈی مہر یوسف کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سی سی ڈی پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو نبیل زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا، جو ایک درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا اور اس وقت ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ میں زیر علاج ہے۔\378