رسالپور، 11ہزار کے وی کا کرنٹ لگنے سے گاڑی کنڈیکٹر جھلس کر جاں بحق

جمعرات 9 اکتوبر 2025 23:09

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) رسالپور بارہ بانڈہ اکنامک زون میں بجلی کی گیارہ ہزار لائن کی کرنٹ لگنے سے گاڑی کا کنڈیکٹر بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نوشہرہ کا نمبر مسلسل مصروف ملنے پر بارہ بانڈہ اکنامک زون کے صدر عرفان خان نے کنڈیکٹر کو اپنی گاڑی میں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ بارہ بانڈہ میں رسالپور انڈسڑیل سٹیٹ میں ایک ٹرک جو کہ سامان لوڈ ان لوڈ کی غرض سے انڈسٹریل سٹیٹ آیا ہوا تھا لیکن اور ٹرک کا بد قسمت کنڈیکٹر کا ہاتھ بجلی کی گیارہ ہزار لائن کو چوگیا جس کے نتیجے میں ٹرک کنڈیکٹر گیارہ ہزار لائن کی کرنٹ سے بری طرح جھلس گیا جس کو بارہ بانڈہ اکنامک زون کے صدر نے اپنی زاتی گاڈی میں مردان میڈیکل کمپلیکس پہنچا دیا لیکن ٹرک کنڈیکٹر جانبر نہ ہوسکا اور وہ اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

متعلقہ عنوان :