کوہستان لوئر،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت قومی انسدادِ پولیو مہم کی تیاری کے حوالے سے ضلعی انسدادِ پولیو کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 9 اکتوبر 2025 20:00

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی زیر صدارت 13 اکتوبر 2025 سے شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم کی تیاری کے حوالے سے ضلعی انسدادِ پولیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان لوئر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان لوئر، پولیس اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں قومی انسدادِ پولیو مہم کی تیاری کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے پولیو مہم کی مکمل تیاریوں کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں تمام شرکاء کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :