شمالی کوریا کا ملک کو "سوشلسٹ پیرا ڈائز " بنانے کااعلان

جمعہ 10 اکتوبر 2025 09:00

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ملک کو ایک "سوشلسٹ پیراڈائیز " میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کوریئن سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق یہ اعلان انہوں نے ورکرز پارٹی آف کوریا کے قیام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کم جونگ اُن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری پارٹی کے حامی عوام اور ان کی یکجہتی پر اعتماد کے ساتھ، میں اس ملک کو مزید خوشحال اور خوبصورت بناؤں گا اور دنیا کا سب سے بہترین سماجی جنت تعمیر کروں گا۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر شمالی کوریائی عوام مسلسل محنت کرتے رہیں تو زندگی کے معیار میں نمایاں بہتری ممکن ہے اور تمام اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔اس تقریب میں روسی وفد نے بھی شرکت کی، جس کی قیادت روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین اور یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے نمائندے نے کی۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا کو بین الاقوامی پابندیوں، معاشی چیلنجز اور علاقائی کشیدگیوں کا سامنا ہے، لیکن حکومت اندرونی استحکام اور ترقی کے بیانیے کو اجاگر کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :