انسدادِ دہشت گردی عدالت ، چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن شیخوپورہ پر تشدد کے مقدمے میں نامزد وکلا کی عبوری ضمانتیں منظور

جمعہ 10 اکتوبر 2025 11:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) لاہورکی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن شیخوپورہ پر تشدد کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد صدر شیخوپورہ بار محمد زاہد، امجد علی ایڈووکیٹ، علی ارشد ایڈووکیٹ، حفیظ اللہ اور محمد عثمان کی عبوری ضمانتیں دو، دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض کنفرم کر دیں۔

(جاری ہے)

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی جمعہ کو سماعت کی۔