تاجر برادری کے ممبران کاچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ ، نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) سیالکوٹ کی تاجر برادری کے معزز ممبران کے ہمراہ ایئرسیال کی انتظامیہ کے ایک وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کا دورہ کیاجس میں انہوں نے نومنتخب عہدیداران صدر سید احتشام مظہر،سینئر نائب صدرمراد ارشد اور نائب صدر سلمان شیخ کو دلی مبارکباد پیش کی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ائیر سیال کے وفد میں چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی، سابق صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس عبدالغفور ملک سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔ وفدنے سیالکوٹ چیمبر کے کردار کو سراہتے ہوئے تجارتی، صنعتی اور ہوابازی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دونوں اداروں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور سیالکوٹ کی کاروباری برادری کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے ائیر سیال کی خدمات کو سراہا اور کاروباری برادری کی سہولت کے لیے مزید اقدامات کی امید ظاہر کی۔

متعلقہ عنوان :