سیالکوٹ ،گاڑی اور موٹر سائیکل کے تصادم سے ماں جاں بحق بیٹا شدید زخمی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) سیالکوٹ میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ماں جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 سیالکوٹ کے مطابق یہ حادثہ تحصیل پسرور کے علاقے چونڈہ جسو راواں سٹاپ پر اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 50سالہ شہناز پرویز سر میں گہری چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی اور 28سالہ سفیان پرویز شدید زخمی ہو گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نعش و زخمی کو علامہ اقبال میمو ریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :