2005کے زلزلہ کے 20سال بعد بھی مانسہرہ میں 216سکولوں اوراسپتالوں کی عمارات تعمیرنہ ہوسکے، سردارمحمدیوسف

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرمذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمدیوسف نے کہاہے کہ اکتوبر2005کے زلزلہ کے 20سال بعد بھی مانسہرہ میں 216سکولوں اورہسپتالوں کی عمارات تعمیرنہ ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کوقومی اسمبلی میں انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی تیسری حکومت ہے مگرابھی تک216سکولز اورہسپتالوں کے منصوبے مکمل نہیں ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ بالاکوٹ کے کئی گھرانے اب بھی پناہ گاہوں میں مقیم ہے۔اگرصوبائی حکومت نے ان منصوبوں کومکمل کرنے کی ذمہ داری لی تھی تواسے یہ ذمہ داری نبھانی بھی چاہیے ۔