نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ سے وڈیرہ محمد بخش موندرانی کی ملاقات،موجودہ سیاسی اور علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ سے ڈیرہ بگٹی سوئی کے سیاسی و سماجی شخصیت وڈیرہ محمد بخش موندرانی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں موجودہ سیاسی اور علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی سوشل میڈیا سیکرٹری محیب کریم بلوچ، تحصیل کیلکور کے صدر عبدالواحد بلوچ، سینئر کارکن غلام جان بلوچ، لال بخش بلوچ، بلال بلوچ اور برکت بلوچ بھی موجود تھے۔