چین اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ بحری مشقیں "بلو سورڈ-2025" کا اعلان

جمعہ 10 اکتوبر 2025 14:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) چین اور سعودی عرب اس ماہ کے وسط اور آخر میں سعودی عرب میں مشترکہ بحری تربیتی مشقیں کریں گے، جنہیں "بلو سورڈ-2025"کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اعلان جمعہ کو چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان جیانگ بِن نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ترجمان کے مطابق یہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تیسری مشترکہ تربیتی مشق ہوگی۔ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان بحری حربی مہارتوں اور حکمت عملیوں کے تبادلے کو فروغ دینا، اور دوطرفہ دوستی و تعاون کو گہرا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :