آسٹریلیا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پائلٹ ہلاک

جمعہ 10 اکتوبر 2025 14:20

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) آسٹریلیا کی ریاست کوئینز لینڈ کے جزیرہ نما کیپ یارک میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ویب سائٹ اے بی سی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر رابنسن آر 22 شمال مغربی کوئنز لینڈ میں کوانیاما کے قریب یگونیا میں رٹلینڈ میں واپس آنے میں ناکام رہا،حادثے کے نتیجے میں27 سالہ پائلٹ ہلاک ہو گیا ۔ تلاش میں آسٹریلین میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی (اے ایم ایس اے ) چیلنجر جیٹ اور ریسکیو 510 ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا۔ کوئینز لینڈ پولیس سروس (کیو پی ایس) نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کیلئے چھان بین کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :