حماس کو ختم نہ کیا گیا تو حکومت گرا دیں گے، اسرائیلی انتہاپسند وزیر کی نیتن یاہو کو دھمکی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 15:22

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہاپسند وزیر اتمار بن گویر نے وزیرِاعظم نیتن یاہو کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس کو مکمل طور پر ختم نہ کیا گیا تو ان کی پارٹی حکومت گرانے کے لیے ووٹ دے گی۔

(جاری ہے)

اتمار بن گویر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ غزہ امن معاہدے کی مخالفت کرتے ہیں، کیونکہ ایسے کسی معاہدے کی حمایت نہیں کی جا سکتی جس کے تحت فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر نیتن یاہو کی حکومت نے حماس کے وجود کو برقرار رہنے دیا تو ان کی پارٹی اتحادی حکومت سے علیحدگی اختیار کر لے گی۔سیاسی ماہرین کے مطابق بن گویر کی یہ دھمکی نیتن یاہو حکومت کے لیے ایک بڑا سیاسی دبا ہے، جو پہلے ہی اندرونی مخالفت اور عالمی تنقید کا سامنا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :