خانیوال ، محکمہ صحت کی 2573 ٹیمیں بچوں کو قطرے پلائیں گی،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:21

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پولیو فری خانیوال کے عزم کے ساتھ بچوں کو ویکسین پلانے کی مہم 13 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ سپیشل سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب شہباز حسین اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ سپیشل سیکرٹری صحت اور ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی آر خالد عباس سیال اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف بھی تقریب میں شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں 13 تا 16 اکتوبر محکمہ صحت کی 2573 ٹیمیں بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ 6 لاکھ 14 ہزار 789 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف لازمی حاصل کیا جائے۔ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ کو پولیو فری بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ شہباز حسین نے کہا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔\378