لیاقت یونیورسٹی ہسپتال جامشورو میں سرجری کے بنیادی اصولوں پر مبنی 5 ویں ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:23

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) لیاقت یونیورسٹی ہسپتال جامشورو میں وارڈ 5 کے سرجیکل یونٹ 4 میں سرجری کے بنیادی اصولوں پر مبنی 5 ویں ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ اس تقریب میں ایک سو سے زیادہ فائنل ایئر کے میڈیکل طلباء نے شرکت کی تاکہ انڈرگریجویٹ سطح پر عملی مہارتوں کو بڑھایا جاسکے۔ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر اکرام دین اُجن کی ہدایت پر منعقد کی جانے والی ان ورکشاپس کا بنیادی مقصد مستقبل کے طبی ماہرین کے لیے نظریاتی علم اور عملی اطلاق کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔

اس موقع پر سرجری یونٹ کے سربراہ پروفیسر رسول بخش بیہن نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جدید طبی تعلیم میں مہارت کی تبدیلی کی اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس طرح کی ورکشاپس انڈر گریجویٹ طلباء کی مضبوط بنیاد بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ ورکشاپ کے دوران شرکاء کو بنیادی سرجری کی تکنیکوں میں تربیت بھی فراہم کی گئی۔ بعد ازاں اختتامی تقریب کے موقع پر وائس چانسلر لمس پروفیسر اکرام دین اجن کی جانب سے طلباء، ہاؤس سرجنز اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کو پرو وائس چانسلر لمس پروفیسر سیما مورائی اور ڈین فیکلٹی آف سرجری اینڈ الائیڈ سائنسز پروفیسر اشوک کمارنے سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :