عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے زیر اہتمام سرگودھا کا تین روزہ دورہ آزادکشمیر کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے زیر اہتمام مجاہد ختم نبوت، شیخ الحدیث حضرت مولانا نور محمد ہزاروی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کا تین روزہ دورہ آزادکشمیر کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔دورے کے دوران آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت تینوں ڈویژنوں میں پانچ پروگرامات منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

پہلا پروگرام 11 اکتوبر بروز ہفتہ صبح 11 بجے جامع مسجد صدیق اکبر رض متیال میرہ شاہراہ غازی ملت راولاکوٹ میں تحفظ ختم نبوت علماء کنونشن منعقد ہوگا۔دوسرا پروگرام جامع مسجد مکی مدرسہ قاسم العلوم حویلی فارورڈ کہوٹہ میں تیسری سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہو گی۔تیسرا پروگرام 12 اکتوبر بروز اتوار جامع مسجد خلفاء راشدین مرکز بیس بگلہ میں متصل بعد نماز ظہر درس ہو گا۔چوتھا پروگرام مرکزی جامع مسجد تقوی ساہلیاں جزیوٹ میں سالانہ سیرت خاتم النبیین کانفرنس منعقد ہو گی۔پانچواں پروگرام 13 اکتوبر بروز پیر متصل بعد نماز ظہر جامعہ خدیجہ الکبریٰ رض نزد نڑول اسٹیڈیم مظفرآباد میں تحفظ ختم نبوت علماء کنونشن منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :