فیصل آبا د ،طالبات کیلئے ہر بس و ویگن میں کم از کم دو دو سیٹیں مختص کرنے کا فیصلہ

جمعہ 10 اکتوبر 2025 19:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے طالبات کیلئے ہر بس و ویگن میں کم از کم دو دو سیٹیں مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گز شتہ دورہ جڑانوالہ پرطالبات کے لئے ٹرانسپورٹ سروس کے حوالے سے درخواستیں پیش کی گئی تھیں جس پرڈویژنل انتظامیہ نے طالبات کو معیاری اور بارعایت سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات تیز کردیئے۔

کمشنرنے محکمہ ٹرانسپورٹ اور فیصل آباد اربن ٹرانسپورٹ سوسائٹی کے افسران سے میٹنگ کی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد اربن ٹرانسپورٹ سوسائٹی(فٹس)اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے زیرانتظام چلنے والی ہر بسں ،ویگن میں طالبات کے لئے کم ازکم دودو نشستیں مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔علاوہ ازیں مقامی ٹرانسپورٹرز سے میٹنگ کرکے منی بسیں بھی جڑانوالہ تا فیصل آباد اور فیصل آباد تا جڑانوالہ تک چلانے کاپلان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر نے کہا کہ مقامی ٹرانسپورٹرز کو معاہدہ کے مطابق سہولیات بھی فراہم کریں گے۔مقامی ٹرانسپورٹرزسے تاندلیانوالہ،سمندری اور چک جھمرہ کے لئے بھی سروس شروع کرانے کا ارادہ ہے جس پر جلد پیشرفت شروع کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :