اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ،قومی اہمیت کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 20:38

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ،قومی اہمیت کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی اہمیت کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے جمعہ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان منصوبوں کے لیے دو طرفہ اور کثیرالجہتی بین الاقوامی شراکت داروں کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر برائے اقتصادی امور، وزیر قانون، اٹارنی جنرل، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ، سپیشل سیکرٹری فنانس ڈویڑن، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن اور ان کی ٹیم نے شرکت کی۔ نائب وزیر اعظم نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بین الاقوامی شراکت داروں کی طرف سے دیئے گئے فنڈز کو انتہائی موثر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ حلقوں کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کی پیش رفت کے وقتاً فوقتاً جائزے کے لیے ایک موثر نظام قائم کریں۔