وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی زیر صدارت پروجیکٹ سٹیئرنگ ریویو کمیٹی کا اہم اجلاس، تحقیقی منصوبوں کا جائزہ لیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 19:55

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت یونیورسٹی پروجیکٹ سٹیئرنگ ریویو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلا س میں مختلف تحقیقی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آنے والے مرحلے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ کمیٹی کے اراکین، یونیورسٹی کے اعلیٰ انتظامی افسران نے شرکت کی۔

وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے تحقیقی پروجیکٹس نہ صرف تعلیمی معیار کو بلند کرنے کا ذریعہ ہیں بلکہ علاقائی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ہمیں چاہیے کہ تمام منصوبوں کو معیاری اور وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ خطے کو ان کا فائدہ میسر آ سکیں۔کمیٹی نے مختلف پروجیکٹس کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا۔

متعلقہ عنوان :