پروفیشنل ایجوکیشن فائونڈیشن کراچی کی جانب سےلسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچرمیں مستحق طلبا و طالبات میں زکوٰةسکالرشپس کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 10 اکتوبر 2025 19:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر، واٹراینڈ میرین سائنسز میں پروفیشنل ایجوکیشن فائونڈیشن کراچی کی جانب سے فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور فیکلٹی اف ایگریکلچر کے متعدد مستحق طلبا و طالبات میں زکوٰةاسکالرشپس کے چیک تقسیم کی تقریب یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل ایڈ آفس کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا،جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین ، پروفیشنل ایجوکیشن فائونڈیشن کراچی کے فنانس منیجر طاہر حسین ، منیجر سٹوڈنٹ افیئرز اقصیٰ طاہر ،فنانشل ایڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محب اللہ کاکڑ ،ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی فیاض حسین و دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے کہا کہ سکالرشپ کے حقدار وہ طلبا ہیں جو محنت کر کے اچھے نمبر اور CGPA حاصل کر لیتے ہیں، طلبا کے لیے سکالرشپ کے بہت سارے مواقع ہیں جو کہ پڑھائی اور لگن سے مشروط ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پڑھائی پر توجہ دیکر کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں،سکالرشپس طلبا کے لیے مالی معاونت ہے تاکہ وہ بغیر کسی مالی مشکلات کے اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجر سٹوڈنٹ افیئرز اقصیٰ طاہر نے کہا کہ زکوةٰ سکالرشپس میرٹ پر مستحق طلبا کو دی جاتی ہے جو معیار پر پورا اترتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پڑھنے والے اور مستحق طلبا کے لیے مالی امداد کا مقصد انہیں تعلیم کی زیور سے اراستہ کرنا ہے،اس سے پہلے پروفیشنل ایجوکیشن فائونڈیشن کی وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد المالک ترین سے ان کے آفس ملاقات بھی کی۔