تھانہ کہوٹہ کی حدود میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، ایک زخمی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) تھانہ کہوٹہ کی حدود میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، نعشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔دریں اثناء سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے تہرے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی اور ملوث ملزم یا ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعہ کے محرکات کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔