کبیروالا ،طالبعلم کی فائرنگ سے ساتھی طالبعلم زخمی، ملزم گرفتار

جمعہ 10 اکتوبر 2025 20:10

کبیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) کبیروالا میں سرکاری ہائی سکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے ساتھی طالبعلم زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق رضوان کو ساتھی طالبعلم نے معمولی تلخ کلامی پر گولی مارکر زخمی کردیا، دونوں طالبعلم دہم جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ریفر کردیا گیا۔فائرنگ کرنے والے طالبعلم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، وقوعہ کے بعد اسکول میں بھگدڑ، طلبا کوچھٹی دیدی گئی۔ والدین نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے۔