وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت اجلاس، پرائیویٹ حج کمپنیوں کو عازمین حج کی بکنگ مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 10 اکتوبر 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سربراہی میں پرائیویٹ حج سکیم کے تحت ڈپنڈنٹ حج کمپنیوں(ڈی ایچ سیز) اور ہوپ سینٹرل ، زونل کے عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس جمعہ کو وزارت مذہبی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں اس امر کا جائز لیا گیا کہ ابھی تک پرائیویٹ سکیم کے تحت 40 ہزار عازمین حج کی بکنگ مکمل ہوئی ہے جبکہ کوٹہ 60 ہزار مختص ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظور شدہ حج پالیسی 2026 کے تحت پرائیویٹ عازمین حج کی رجسٹریشن کا عمل 17 اکتوبر تک مکمل کرنا لازمی ہے۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نےتمام کمپنیوں کو 7 دنوں میں 20 ہزار پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سردار محمد یوسف نے پرائیویٹ حج کمپنیوں کو عازمین حج کی بکنگ مکمل کرنے کے لیے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی تاکہ مقررہ تاریخ تک بکنگ کو ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :