
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ
ہفتہ 11 اکتوبر 2025 13:35

(جاری ہے)
وزیر خزانہ کی جی 24 اور مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان (ایم ای این اے پی) ممالک کے پلیٹ فارم پر آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا سے بھی ملاقات ہو گی۔
وزیر خزانہ ایم ای این اے پی (MENAP) کے فورم سے بطور کلیدی مقرر خطاب کریں گے ۔وزیر خزانہ ایف بی آر کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے حوالے سے عالمی بینک کے زیر اہتمام منعقدہ علاقائی رائونڈ ٹیبل میں شرکت کریں گے۔رائونڈ ٹیبل میں ایف بی آر حکام کے علاوہ دیگر ممالک کے ٹیکس حکام بھی اپنی ٹیکس اصلاحات کو اجاگر کریں گے۔وزیر خزانہ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے زیر اہتمام دو اہم ایونٹس میں شریک ہوں گے۔دورہ کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ اور آذربائیجان کے ہم منصب قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی وائٹ ہائوس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔وزیر خزانہ کی کانگرس کی فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئر مین سے بھی ملاقات ہو گی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکہ کے سٹیٹ اور ٹریثری ڈیپارٹمنٹس اور انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے اعلیٰ حکام سے بھی ملیں گے۔وزیر خزانہ یو ایس پاکستان بزنسل کونسل کے عہدیداران و ارکان سے ٹیکس تجاویز اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کریں گے۔دورہ کے دوران وزیر خزانہ کی عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل بینکوں بالخصوص مشرق وسطی کے سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔وزیر خزانہ مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وزیر خزانہ امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس بشمول اٹلانٹک کونسل اور پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اکنامکس کا دورہ کریں گے۔محمد اورنگزیب پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیر خزانہ منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی انٹرویوز دیں گے۔وزیر خزانہ اپنے چھ دن کے دورہ کے دوران 65 سے زائد ایونٹس، فورمز، تقریبات، نشستوں اور ملاقاتوں میں شریک ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی آئین صحت کو ایک بنیادی انسانی حق تسلیم نہیں کرتا
-
vivoY21d، پُراعتماد، توانائی سے بھرپور، آپ کے ہر دن کا ساتھی
-
فلسطینیوں کے مقبول ترین رہنما مروان برغوثی، کو رہا کرنے سے اسرائیل کا انکار
-
سہیل آفریدی کا ماضی ریاست مخالف ہے‘ دیکھتے ہیں وزیراعلیٰ بننے کے بعد کیا رویہ ہوتا ہے، وزیردفاع
-
مریم نوازسے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں خصوصی سٹیٹ انڈسٹریل قائم کرنے کا اعلان
-
پاک سعودی تعلقات میں نئے دور کا آغاز، نوجوانوں کے لیے تعلیم، ٹیکنالوجی اور کھیلوں کے میدان میں وسیع مواقع
-
پولیس کا گوگی بٹ کے گھر پر چھاپہ، گرفتاری نہ ہو سکی
-
ہم تاجرہیں، قاتل نہیں،یہ سب سیاسی انتقام ہے،جے آئی ٹی کی رپورٹ جانبدار انہ ہے‘گوگی بٹ
-
طیفی بٹ کا نام انڈر ورلڈ میں تین دہائیوں سے جاری خاندانی دشمنیوں، قتل وغارت ، لینڈ گرابنگ کی جنگوں سے جڑا ہوا تھا
-
عدالتی فیصلوں اور زمینی حقائق کے درمیان بہت بڑا خلا موجود، ماحولیاتی مقدمات پر توجہ فیصلے کے بعد ختم ہو جاتی ہے‘جسٹس منصور علی شاہ
-
تاثرہے کالعدم تحریک طالبان پاکستان، تحریک انصاف کا عسکری ونگ بن چکی ہے‘ عطا ء اللہ تارڑ
-
کراچی میں تیار کردہ میڈیکل ڈیوائسز کی صنعت کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا، سید مصطفیٰ کمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.