ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کو تالے میں رکھ دیا گیا

ٹرافی کونہ ہاتھ لگایا جائے نہ ہی کسی کو بغیر اجازت دی جائے،صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی سخت ہدایات

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 12:09

ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کو تالے میں رکھ دیا گیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کو دبئی میں تالے میں رکھ دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے سخت ہدایات دیں کہ ٹرافی کونہ ہاتھ لگایا جائے نہ ہی کسی کو بغیر اجازت دی جائے، بھارتی ٹیم جب چاہے ٹرافی آکرمیرے ہاتھ سے لے سکتی ہے، جب بھی اُن کا پلان ہو بتادیا جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بی سی سی آئی نے معاملہ آئی سی سی اجلاس میں اٹھانے کی تیاری شروع کردی ہے، نومبر میں آئی سی سی میٹنگ میں معاملے کو اٹھایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :