چیچہ وطنی ، کنویں میں گرنے والے ذہنی معذورکو ایک گھنٹہ کے ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ سلامت باہر نکال لیا گیا

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 17:41

چیچہ وطنی ، کنویں میں گرنے والے ذہنی معذورکو ایک گھنٹہ کے ریسکیو آپریشن ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) چیچہ وطنی میں کنویں میں گرنے والے ذہنی معذور کو ایک گھنٹہ کے ریسکیوآپریشن کے بعد زندہ سلامت باہر نکال لیا گیا،ریسکیوذرائع کے مطابق گاؤں 163، نائن ایل میں ایک ابنارمل شخص ٹیوب ویل کے30 فٹ گہرے کنویں میں گر گیاجسے ایک گھنٹہ کے ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ سلامت باہر نکال لیا گیا اور جسمانی چوٹ کے باعث اسے موقع پر ہی طبی امداد بھی فراہم کردی گئی۔\