گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 18:29

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر پولیس و سکیورٹی فورسز کی بہادری و پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ہے۔اپنے ایک بیان میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دہشتگردوں کے حملے میں 7 پولیس جوانوں کی شہادت پر اظہار عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید پولیس جوانوں کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا نے شہید پولیس جوانوں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔گورنر نے حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ڈی آئی خان پولیس نے انتہائی بہادری و جرات سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانیں قربان کرنے والے شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں۔