سرگودھا ،بغیر پرمٹ گندم کی سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 5 ٹرالرز کو پکڑ کر2000بوریاں برآمدکرلیں

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:16

سرگودھا ،بغیر پرمٹ گندم کی سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 5 ٹرالرز کو پکڑ کر2000بوریاں ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) سرگودھا ریجن میں بغیر پرمٹ گندم کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا کر 5ٹرالرز کو پکڑ کر 100وزن کی 2000 بوریاں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی کے قصبہ واں بھچراں کے قریب بغیر پرمٹ گندم سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا کر ضلعی انتظامیہ نے 5ٹرالرز کو پکڑ کر 100کلوگرام وزن کی 2000بوریاں گندم برآمد کر کے قبضہ میں لیکر ٹرالرز کو مال سمیت محکمہ فوڈ کے حوالے کر دیا جو مصروف کارروائی ہے۔