حافظ نعیم الرحمن 17 اکتوبر کو سرگودھا آئیں گے ،استقبال کیلئے کارکنان کو متحرک

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:16

حافظ نعیم الرحمن 17 اکتوبر کو سرگودھا آئیں گے ،استقبال کیلئے کارکنان ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) جماعت اسلامی پاکستان امیر حافظ نعیم الرحمن 17اکتوبر کو سرگودھا آئیں گے جن کے استقبال کے لئے کارکنان کو متحرک کر کے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن 17 اکتوبر کو مختصر دورے پر سرگودھا آئیں گے۔ جو یہاں سرگودھا سٹیڈیم میں منعقدہ فری آئی ٹی کورس میں شریک آمیدواروں سے ٹیسٹ لیں گے۔جن کی سرگودھا آمد پر استقبال کے لئے کارکنان کو متحرک کر کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔