جونیئر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا چارج دینے کیخلاف درخواست پرحکم امتناع

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:34

جونیئر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا چارج دینے کیخلاف درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) سندھ ہائیکورٹ نے جونئیر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔ جونئیر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے مقف دیا کہ حنین نامی شہری کو 2009 میں گریڈ ون میں نائب قاصد کے عہدے پر بھرتی کیا گیا۔

(جاری ہے)

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مختصر وقت میں 11 سے 16 اور پھر بی ایس گریڈ 17 میں جونیئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق افسر کی موجودگی کے باوجود کسی دوسرے کو عہدے کا ایڈیشنل چارج نہیں دیا جاسکتا۔ بعد ازاں عدالت نے ٹان میونسپل کمیٹی نارتھ کراچی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کے عہدے پر حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے فریقین سے بھی جواب طلب کرلیا۔