ابوظہبی میں سپیشل نمبر پلیٹس کیلئے نئے کارڈز کا اجراء

نئے کارڈز جدید ڈیزائن کے حامل اور آسانی سے استعمال کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 11 اکتوبر 2025 15:25

ابوظہبی میں سپیشل نمبر پلیٹس کیلئے نئے کارڈز کا اجراء
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2025ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں کار اور موٹر سائیکل کی سپیشل نمبر پلیٹس کے لیے نئے کارڈز کا اجراء کردیا گیا۔ خلیج تائمز کے مطابق ابوظہبی میں خصوصی نمبر پلیٹس والی کاریں اور موٹرسائیکل رکھنے والے اب ان ممتاز نمبروں کے لیے نامزد کردہ نیا اونرشپ کارڈ حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، امارات میں ڈیجیٹل تبدیلی کو سپورٹ کرنے کے ایک قدم میں انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر (AD Mobility) نے اعلان کیا ہے کہ نئے کارڈز جدید ڈیزائن کے حامل ہوں گے اور آسانی سے استعمال کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ کار اور موٹرسائیکل کے مالکان ان کارڈز کے لیے کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز میں درخواست دے سکتے ہیں اور انہیں کسی بھی پوچھ گچھ کی صورت میں 800850 پر کال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، یہ اقدام اس فیصلے کا حصہ ہے جو گزشتہ ماہ گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹوں کی فروخت، منتقلی اور ملکیت کو آسان بنانے کا جاری کیا گیا، جس سے شہریوں اور رہائشیوں کے لیے مخصوص نمبر پلیٹوں کا حصول آسان ہو گیا۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ اس فیصلے کے تحت اب شہریوں اور رہائشیوں کو متعدد مخصوص پلیٹس کی ملکیت کے سرٹیفکیٹ رکھنے کی اجازت ہوگی، خریداری کے بعد قانونی ملکیت کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ مخصوص پلیٹوں کی فروخت اور منتقلی کو فعال کرنا، منظور شدہ طریقہ کار کے تحت ملکیت کے سرٹیفکیٹ کے بغیر فرسٹ ڈگری رشتہ داروں کو منتقلی کی اجازت دینا، مخصوص گاڑیوں کی پلیٹ کو سنگل ہندسوں، دوہرے ہندسوں، تین ہندسوں اور چوگنی ہندسوں والے نمبروں کے طور پر درجہ بندی کرنے کی بھی سہولت ہوگی اور پانچ ہندسوں کے نمبر کچھ شرائط کے ساتھ مشروط ہیں۔