Live Updates

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 19:54

نائب وزیر اعظم  و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں حالیہ واقعات، خاص طور پر غزہ اور فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مسلم ممالک کی مشترکہ کوششوں کے ساتھ ساتھ مصر کے تفریحی مقام شرم الشیخ میں ہونے والے اگلے سربراہی اجلاس پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔

Live غزہ امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات