لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم
نواز شریف سے
سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی،جس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک
سعودی بزنس فورم کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعد آل سعود نے وفد کی سربراہی کی۔
سعودی وفد کو
حکومت پنجاب کے نمایاں اقدامات اور پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلی
مریم نوازشریف نے
سعودی وفد کا عربی زبان میں خیرمقدم کیا۔
سعودی وفد نے
پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس کو قابل تحسین قرار دیا۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے
پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے
سعودی وفد کے بینکنگ، لائیوسٹاک، میٹ ایکسپورٹ اور کیمیکل سیکٹر کے نمائندوں سے ملاقات کے پروگرام پر اظہار مسرت کیا۔
(جاری ہے)
سعودی وفد کے شرکاء نے لائیوسٹاک، مائنز، انفراسٹرکچر،میٹ،آئی ٹی اوردیگر شعبوں میں دلچسپی کااظہار کیا۔ وزیراعلیٰ
مریم نوازشریف نے
پنجاب میں خصوصی
سعودی انڈسٹریل سٹیٹ قائم کرنے کا اعلان کیا
۔سعودی انڈسٹریل سٹیٹ میں 10سالہ ٹیکس ہالی ڈے،10سالہ انکم ٹیکس
استثنیٰ دیا جائے گا
۔سعودی عرب کے لئے سپیشل اکنامک زون میں ون ٹائم کسٹم ڈیوٹی
استثنیٰ بھی دیا جائے گا۔
سعودی انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے سی ایم آفس میں خصوصی فاسٹ ٹریک بھی قائم کیا جائے گا
۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے
مکہ میں المشہر اورالمقدسہ میٹروٹرین آپریٹ کیلئے سروسز فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔ وزیراعلی
مریم نوازشریف نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ’’زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ ‘‘پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
پاکستان اور
سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ حرمین و شریفین کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔
وزیراعلی
مریم نواز شریف نے کہا کہ
پاکستان اور
سعودی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ امن کی شاندار دلیل ہے۔حرمین وشریفین کے تحفظ کو حکمت عملی نہیں لازوال اعزاز اور فریضہ سمجھتے ہیں۔ خادم الحرمین و شریفین شاہ عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ
محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے
سعودی عرب کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کیا
۔سعودی عرب کی بصیرت افروز قیادت نے امت مسلمہ کا وقار بلند کیا۔
وزیراعلی
مریم نواز شریف نے کہاکہ سابق
وزیراعظم محمد
نواز شریف کا
سعودی عرب سے احترام اور اعتماد کا رشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔
وزیراعظم محمد
شہباز شریف کی
سعودی عرب آمد پر غیر معمولی عزت و احترام پاکستانی قوم کے لئے باعث فخر ہے۔وزیراعلی
مریم نوازشریف نے کہا کہ
سعودی ولی عہد شہزادہ
محمد بن سلمان سے گزشتہ ملاقات میں سرمایہ کاری،
ٹیکنالوجی، توانائی اور باہمی عوامی روابط پر تبادلہ خیال ہوا۔
سعودی ولی عہد شہزاد ہ
محمد بن سلمان کی حوصلہ افزائی سے
پاکستان اور
سعودی عرب کے باہمی اشتراک
کار کا مستقبل مزید روشن نظر آرہا ہے۔
سیلاب کے دوران
سعودی عرب کی
پنجاب کے عوام کے لئے ہمدردانہ رویہ اخوت کی اعلیٰ مثال ہے۔وزیراعلی
مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب
پاکستان کی
معاشی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے،
سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔
سپیشل اکنامک زون میں انرجی، ایگریکلچر، مائنز،ٹورازم اور لاجسٹک سمیت دیگر شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں
۔پنجاب کے 12 کروڑ عوام
سعودی بھائیوں کی شراکت داری کے لئے پرجوش ہیں۔
پنجاب کی نوجوان اور ہنر مند افرادی قوت زراعت، صنعت اور آئی ٹی میں
سعودی شراکت داری کے منتظر ہیں۔ سرمایہ کاری کے لئے
پنجاب کی واضح پالیسی ’’تاخیر نہیں، فوری ڈلیوری‘‘ہے۔
کاروباری روابط
پاکستان اور
سعودی عرب کے درمیان
معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گے۔وزیراعلی
مریم نواز شریف نے کہا کہ
پاکستان اور
سعودی عرب کے مابین ترجیحی شعبوں میں مشترکہ ورکنگ گروپس تشکیل د یئے جائیں۔ واضح اہداف کے تحت 30، 60 اور 90 روزہ لائحہ عمل کے ذریعے پاک
سعودی عملی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔
پاکستان اور
سعودی عرب کا ایمان، تاریخ اور مستقبل ایک ہے، مزید اخلاص و عزم سے آگے بڑھیں گے۔
دعا ہے کہ
پاکستان اور
سعودی عرب کی دوستی امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن اور استحکام کا ذریعہ بنے۔
سعودی عرب میں 8 سال گزارے، ہمارے دوسرے گھر کی مانند ہے۔وزیراعلی
مریم نواز شریف نے کہاکہ
سعودی وفد کی
پنجاب آمد ہمارے لیے باعث صد افتخار ہے۔
سعودی عرب سے تشریف لانے والے
سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کو سرزمین
پنجاب پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کی تشریف آوری پاک
سعودی محبت اور اخوت کے ابدی رشتے کی لازوال علامت ہے۔ وزیراعلی
مریم نواز شریف نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاک
سعودی تعلقات وقتی مفاد یا ضرورت پر نہیں بلکہ ایمان، عقیدہ اور دل کے رشتے پر مبنی ہیں۔ حرمین و الشریفین سے آنے والے مہمان نہیں بلکہ اہل
پنجاب کے دلوں میں بسنے والے لوگ ہیں۔
سعودی عرب سے سیاسی و
معاشی تعلق نہیں بلکہ صدیوں پر محیط اخوت کا ابدی رشتہ ہے۔
ہر مسلمان کی طرح ہر پاکستانی کے دل میں
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ بستے ہیں۔
سعودی عوام اہل
پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور پاکستانی
سعودی عرب کے ہر شہری سے محبت کرتے ہیں۔ وزیراعلی
مریم نواز شریف نے کہاکہ
سعودی عرب روایت اورجدت، ایمان اور ترقی،روحانیت اور عملیت کا حسین امتزاج ہے۔
پنجاب میں ترقی کو اخلاقیت،
ٹیکنالوجی کوثقافت اور علم کو کردار سے جوڑ کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کا پہلا بزنس سنٹرل ڈسٹرکٹ
لاہور میں بنا رہے ہیں۔وزیراعلی
مریم نوازشریف نے کہا کہ
پاکستان اہل
سعودی عرب کا دوسرا ملک ہے۔منصور بن محمدبن سعد آل سعود چیئرمین پاک
سعودی بزنس کونسل نے کہاکہ
پاکستان بردار ملک ہے،اشتراک
کار خوش قسمتی ہوگی
۔پاکستان میں سرمایہ کاری ہی نہیں بلکہ اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد اور معاونت کیلئے ا ٓئے ہیں۔
منصور بن محمد بن سعد آل سعود چیئرمین پاک
سعودی بزنس کونسل نے کہاکہ
لاہور میں شاندار میزبانی اورخیر مقد م کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ
مریم نوازشریف کی لیڈر شپ متاثر کن ہے۔ پاکستان
سعودی عرب کے ٹاپ تھری پارٹنر میں شامل ہے
۔سعودی وفدنے کہاکہ
پاکستان اورسعودی عرب کے تعاون اور اشتراک
کار کے منتظر ہیں
۔پنجاب کے مائنگ کے مواقع کا بھر پورجائزہ لیں گے۔ وزیراعلیٰ
مریم نوازشریف کی طرف سے
سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا،روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی۔وزیراعلیٰ
مریم نواز شریف نے
سعودی سفیر کی طرف سے
سیلاب متاثرین کے لئے گھریلو سامان فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔