سہیل آفریدی کا ماضی ریاست مخالف ہے‘ دیکھتے ہیں وزیراعلیٰ بننے کے بعد کیا رویہ ہوتا ہے، وزیردفاع

کیا تسلیم کررہے ہیں کہ سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ بنیں گے؟ چہ مگوئیاں شروع

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:57

سہیل آفریدی کا ماضی ریاست مخالف ہے‘ دیکھتے ہیں وزیراعلیٰ بننے کے بعد ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2025ء ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے نئے وزیراعلیٰ کا جو ماضی ہے وہ ریاست کے مخالف ہے، دیکھتے ہیں جب وہ وزیراعلیٰ بنتے ہیں تو ان کا کیا روایہ ہوتا ہے، پرو پاکستان ہوتا ہے یا پھر تنگ نظری سے کام لیتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ نہ کرے افغانستان کے ساتھ اتنا بگاڑ پیدا ہوکہ تلخی اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہوجائے، خصوصاً دہشت گردی کے حوالے سے ہماری جو شکایات ہیں وہ دور کریں اور دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں، لیکن اگر ہماری سرزمین پر روازنہ خلاف ورزیاں ہوتیں رہے، ہماری افواج ہماری سویلین پر حملے ہوں، ہم روزانہ جنازے اٹھائیں روازنہ شہادتیں ہوں اور وہ اس پر کوئی ایکشن نہ لیں تو یہ ہمسائیوں والی بات نہیں۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ہم مسلسل اس چیز کو اٹھا رہے ہیں کہ افغان سر زمین سے پاکستان میں دہشت گردی کی جا رہی ہے، ہماری زمین کی حرمت کا وہ پاس کریں اور ہم ان کی حرمت کا خیال رکھیں گے، ہر ریاست اپنے تعلقات رکھتی ہے ہمیں اس پر اعتراض نہیں لیکن ہمسائے کے فرائض بھی پورے کیے جائیں، اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو زیادہ بگاڑ ہوگا۔ خیبرپختونخواہ کے نئے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے متعلق وزیر دفاع کے بیان پر سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں اور اس حوالے سے صحافی احمد وڑائچ نے سوالیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ کیا وزیر دفاع تسلیم کر رہے ہیں کہ سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ بنیں گے؟۔

اسی معاملے پر اینکر پرسن ثمینہ پاشا نے کہا کہ بات نہیں بنی اس لیے۔
ایک صارف سلیمان شاہ راشدی نے لکھا کہ سہیل آفریدی کو وزیرِ اعلیٰ بننے دیں، وزیراعلیٰ بننے کے بعد وہ صرف ایک جذباتی تقریر کے علاوہ کچھ نہیں کرپائے گا، اُس کے بعد وہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی تنقید کے نرغے میں آکر اُلجھ جائے گا، بیوروکریسی اور پولیس وغیرہ وزیر اعلیٰ کے احکامات کو ردی کے ٹوکرے میں ڈال دے گی، آپ ریاستی ادارہ ہیں ریاست کے استحکام کو مقدم رکھیں اور اس سیاسی چال کو اپنے منطقی انجام تک پہنچنے دیں۔
❌ Could not extract embed code.