فیصل آباد تھانہ ٹھیکری والہ کے علاقہ میں بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار

اتوار 12 اکتوبر 2025 11:25

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) فیصل آباد تھانہ ٹھیکری والہ کے علاقہ میں بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتارملزم نے ریسکیو 15 پر کال کی کہ 10/15 افراد مسلح روڈ پر کھڑے واردات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ ٹھیکری والہ پولیس نے بر وقت موقع پر پہنچ کر تصدیق کی تو واردات والی بات نہ تھی بلکہ دو پارٹیوں کا آپس میں معمولی لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔تھانہ ٹھیکری والہ پولیس نے بوگس کال کرنے والا ملزم محمد نبیل کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ ٹھیکری والہ پولیس نے ملزم کے خلاف 29- ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ریسکیو 15 ایمرجنسی کال سروس ہے۔بوگس کالز سے اجتناب کریں۔آپ کی ایک بوگس کال ایمرجنسی سروس میں تاخیر کا باعث بن سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :