تاجر برادری کا وزیراعلیٰ پنجاب کے سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ کے فیصلے پر خیرمقدم

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:30

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پنجاب سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کے فیصلے کو تاجر برادری نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ انجمن تاجران ریل بازار کے صدر چوہدری محمد رفیق، جنرل سیکرٹری ظفر محمود گڈو اور چیئرمین شیخ ظفر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ فیصلہ صوبے کی صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا جبکہ مقامی صنعت کاروں اور تاجروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ منصوبے کے جلد آغاز سے پنجاب میں صنعتی انقلاب کی نئی راہیں کھلیں گی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔ تاجر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن اور صنعتی ترقی کے عزم کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی تاکہ پنجاب کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔\378