وٹکوف کی جانب سے نیتن یاہو کی تعریف کی کوشش پر اسرائیلی شہریوں نے ہنگامہ برپا کردیا

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف نے یرغمالی چوک میں اپنی تقریر کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا نام لیا تو ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔

(جاری ہے)

سینکڑوں مظاہرین نے وٹکوف کی تقریر میں اس وقت خلل ڈال دیا جب انہوں نے کہا کہ غزہ معاہدے تک پہنچنے میں نیتن یاہو کا ایک اہم حصہ تھا۔ مظاہرین نے زوردار نعرے لگائے تو اقوام متحدہ کے ایلچی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ مجھے اپنی بات ختم کرنے دیں۔امریکی ایلچی نے تقریر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ اجتماع امن کے لیے ہے۔ کاش صدر ڈونلڈ ٹرمپ میرے ساتھ ہوتے۔