نوبل انعام یافتہ عمر یاغی کا سائنس کی حمایت کرنے پر ولی عہد کا شکریہ

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) کیمسٹری میں نوبل انعام 2025 کے فاتح اور سعودی/فلسطینی سائنسدان پروفیسر عمر یاغی نے سائنسی تحقیق اور اختراع کی غیر متزلزل حمایت کرنے پر مملکت کی قیادت کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے تبصروں میں یاغی نے اپنے سائنسی سفر کی مسلسل حوصلہ افزائی کرنے کے لیے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی سنگِ میل حاصل کرنے میں ان کی حمایت اور معاونت نے اہم کردار ادا کیا۔یاغی نے اعتراف کیا کہ کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کے اے سی ایس ٹی) نے کے اے سی ایس ٹییو سی برکلے سنٹر آف ایکسی لینس کے ذریعے ان کی طویل المدت حمایت کی جسے انہوں نے اپنی کامیابی میں نہایت اہم قرار دیا۔