ڈیرہ اللہ یار ،قومی شاہراہ پر نصب ٹائم بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا

اتوار 12 اکتوبر 2025 17:00

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے قریب قومی شاہراہ پر نصب ٹائم بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا نیشنل ہائی وے پولیس کی پٹرولنگ گاڑی بال بال بچ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اتوار کو جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے قریب نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب ٹائم بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا پولیس نے بتایا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اسوقت نیشنل ہائی وے پولیس کی پٹرولنگ گاڑی وہاں سے گزری تھی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔