آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

اتوار 12 اکتوبر 2025 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سردرہا۔اتوار کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت،سبی ،خیرپور، سکھر، روہڑی، پڈعیدن، شہید بینظیر آباد، ٹنڈو جام، میرپور خاص، چھوراور مٹھی میں 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :