ٹاہلی موہری میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ،مکین مہنگے ٹینکرخریدنے پر مجبور

اتوار 12 اکتوبر 2025 18:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) چکلالہ کینٹ کے قدیمی علاقے ٹاہلی موہری میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ،مکین مہنگے ٹینکر خریدنے پر مجبورہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹاہلی موہری میں پانی کی سپلائی پہلے ایک دن چھوڑ کر آتی تھی لیکن اب صرف ایک گھنٹہ سے بھی کم سپلائی آ رہی ہے ۔علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث ڈیم فل ہیں لیکن پانی ہمیں میسر نہیں ۔انہوں نے کینٹ بورڈ کے سٹیشن کمانڈر سے اپیل کی ہے کہ ٹاہلی موہری میں پانی کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :